موضع بنگ پربننے والی کوٹلی یونیورسٹی ، ہائی کورٹ کاسٹے آرڈرجاری کرنے باوجود ٹھیکیدارکاعملہ اورمشینری وہاں موجود ہونا ستم ظریفی ہے،چوہدری انور شہزاد و اہلیان موضع بنگ

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی یونیورسٹی موضع بنگ پربننے والی یونیورسٹی جس پرمحکمہ مال نے کام شروع کروایاتھا ۔ موضع بنگ کے لوگوں نے ہائی کورٹ سے سٹے آرڈرجاری کروادیامگرستم ظریفی کی انتہاہے کہ اسکے باوجودٹھیکیدارکاعملہ اورمشینری وہاں موجودہے ۔ ٹھیکیدارفی الفوراپناسامان اٹھائیں اورجگہ خالی کردیں ۔ ہم قانون اورانصاف کی بات کرتے ہیں ہ میں راست اقدام پرمجبورنہ کیاجائے ۔ یونیورسٹی کے آفیسرمبشرنامی شخص تھوڑاہاتھ ہلکارکھیں ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارسیاسی وسماجی شخصیت،تحریک انصاف آزادکشمیرکے نوجوان رہنماچوہدری انورشہزاداورموضع بنگ کے لوگوں نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوٹلی یونیورسٹی موضع بنگ پربننے والی یونیورسٹی جس پرمحکمہ مال نے کام شروع کروایاتھاہم لوگوں نے ہائی کورٹ سے سٹے آرڈرجاری کروادیاہے مگرظلم کی انتہایہ ہے کہ سٹے آرڈرکے باوجودٹھیکیدارکاعملہ اورمشینری وہاں موجودہے جوعدالت کی توہین ہے ۔ ٹھیکیدارفی الفوراپناسامان اٹھائیں اورجگہ خالی کردیں ۔ چوہدری انورشہزاداوراہل موضع بنگ نے مزیدکہاکہ ہم باشعورلوگ ہیں قانون کا احترام سب پرلازم وملزوم ہے ۔ ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں ۔ یونیورسٹی کے آفیسرمبشرنامی شخص کومشورہ دونگاکہ آپ ہاتھ ہلکارکھیں ۔ ہم قانون اورانصاف کی بات کرتے ہیں ،ہ میں راست اقدام پرمجبورنہ کیاجائے ۔ ہم محکمہ مال کیخلاف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں