آدمی نے خزانہ ڈھونڈنے کے لئے 8 مردوں کے ہاتھوں اپنی بیوی کا ریپ کروادیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) توہم پرستی اگرچہ پاکستان میں بھی کم نہیں مگراس حوالے سے بھارت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔ اکثراوقات توہم پرستی پر مبنی ایسی خبریں وہاں سے آتی رہتی ہیں کہ سن کر انسان شرم سے زمین میں گڑ جائے۔ اب اس نئی خبر ہی کو دیکھ لیجیے جس میں ایک بھارتی شوہر نے خزانہ حاصل کرنے کے لیے اپنی بیوی کے ساتھ 8مردوں سے اجتماعی زیادتی کروا ڈالی۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا ہے جہاں متاثرہ خاتون سے زیادہ کرنے والے شخص عام لوگ نہیں بلکہ جادوگر تھے جنہوں نے اس کے شوہر اور سسرالیوں کو خزانہ ڈھونڈ کر دینے کا لالچ دیا تھا۔ خاتون کا شوہر ان جادوگروں کو اپنے گھر لے آیا جہاں وہ رات بھر اس کی بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔

خاتون خوف کے مارے کئی ماہ تک چپ رہی۔ اس کا باپ روزگار کے سلسلے میں اومان میں مقیم تھا۔ گزشتہ دنوں وہ بھارت واپس آیا اور بیٹی سے ملنے گیا تب وہ پھٹ پڑی اور باپ کو سب کچھ بتا دیا۔ اس کا باپ اسے فلک نما پولیس سٹیشن لے کر گیا اور مقدمہ درج کروا دیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جادوگر کئی ماہ تک ہمارے گھر آتے رہے اور مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پہلی بار جب وہ آئے تو موسیٰ نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور میرا شوہر ویڈیو بناتا رہا۔ پھر وہ اس ویڈیو کی وجہ سے مجھے بلیک میل کرتا اور ان کے ساتھ تعلق استوار کرنے پر مجبور کرتا رہا۔میں نے اپنی ماں کو اس بابت بتایا تھا تاہم ہم دونوں بہت خوفزدہ تھیں جس کی وجہ سے ہم پولیس کے پاس نہیں گئیں۔پولیس نے ملزمان میں سے دو شیخ محسن اور موسیٰ باوزیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی 6کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں