ایئرپورٹ سے دومسافرکروڑوں مالیت کے نشہ آورکیمیکل سمیت گرفتار

لاہور(اے جے کے نیوز) لاہور ایئرپورٹ میں دومسافروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نشہ آورکیمیکل اور گولیاں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہورپر کسٹم حکام کی کارروائی کرتے ہوئے 2مسافر وں کو نشہ آور کیمیکل اور گولیاں برآمدکرلیں،برآمد ہونے والے نشہ آور کیمیکل اور گولیاں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،نشہ آور ادویات اولپر دودھ کے ڈبوں میں چھپا کر بیرون ملک سمگل کیا جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں