وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرنے اپنی کرسی کوخطرے میں ڈال کرلبریشن فرنٹ کی قیادت اوریواین او کے وفدکے درمیان مذاکرات کروائے،کشمیرکے نام پرسیاست کرنے والوں کامنافقانہ طرزعمل عیاں ہو چکا ،راجہ شفیق احمدخان

برطانیہ(اے کے جے نیوز)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے اس دھرتی کاباغیرت سپوت ہونے کاثبوت دیدیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے اپنی کرسی کوخطرے میں ڈال کرلبریشن فرنٹ کی قیادت اورUNO کے وفدکے درمیان مذاکرات کروائے ۔ جن لوگوں نے ساری زندگی کشمیرکے نام پرسیاست کی وہ خواب خرگوش میں مگن رہے،عوام نے انکامنافقانہ طرزعمل دیکھ لیا ۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین مسلم لیگ ن ومیڈیا ایڈوائزراوورسیزراجہ شفیق احمدخان نے کیا ۔ انہوں نے کہاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے وزارت عظمیٰ کی کرسی کوخطرے میں ڈال کرلبریشن فرنٹ کی قیادت اورUNO کے وفدکے درمیان مذاکرات کروائے ۔ اگرکوئی خوشامدشخص ہوتاتووہ خواب خرگوش میں مگن رہتاجسکی تازہ مثال وہ لوگ ہیں جوکشمیرکے نام پرساری عمرسیاست کرتے رہے،جنہوں نے کشمیرکے نام پربیرون ملک دورے کیے اوراپنے بینک بیلنس بڑھے ۔ ان لوگوں نے دھرنے کے شرکابارے ایک لفظ اداکرنابھی گوارہ نہیں کیا،صرف اپنی سیاست کوزندہ رکھنے کیلئے بھارتی حکومت کےخلاف اورمقبوضہ کشمیر میں مظالم پربیان دیکرخانہ پوری کی ۔ ایسے لوگوں کامنافقانہ طرزعمل عوام پرعیاں ہوچکاہے اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کابھی طرزعمل عیاں ہوچکاہے ۔ راجہ شفیق احمدخان نے مزیدکہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے اس دھرتی کاباغیرت سپوت ہونے کاثبوت دیدیاہے ۔ ہ میں فخرہے کہ ہماراقائدراجہ فاروق حیدرخان ہے جوکشمیرکے نام پرلفظی سیاست نہیں کرتابلکہ اپنے عمل سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑاہے اوربھارتی دہشتگردحکومت اورفوج کیخلاف کھل کربات کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں