معروف ترین گلوکارہ نے اسلام قبول کرلیا

لندن: آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی۔90 کی دہائی کی مقبول ترین آئرش گلوکارہ سائینڈ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسلام قبول کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنانام بھی تبدیل کرکے’’شوہادا ڈیوٹ‘‘

کرلیاہے۔ جب کہ انہوں نے اپنے ان تمام مسلم دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ مسلمان ہونے پر بے حد فخر محسوس کررہی ہیں، 51 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ یہ کسی بھی ذہین نظریاتی سفر کا فطری نتیجہ ہے اور جتنے بھی صحیفے ہیں وہ سب اسلام کی طرف جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں