آزادکشمیرکے اہم شہر میں بھابھی ڈائن بن گئی

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)حقیقی بھابھی نے دیوروں کی ناک میں دم کر دیا،خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حقیقی دیوروں کو بلاوجہ تنگ کر اور تھانوں میں بند کروانا موصوفہ نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے،ہم پانچ بھائی ہیں سب گاءوں چھوڑ کر مظفرآباد شہر میں کرایے کے مکانوں میں رہائش رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،بغیر کسی وجہ کہ ہ میں تنگ کرنے اور گاءوں سے بھگانے کےلئے تھانے میں درخواست دے دی جاتی ہے ۔ بھائی دئبی میں ہے لیکن اسکی بیوی نے ہماری زندگیوں کو اجیرن بنادرکھا ہے جھوٹی درخواستیں دے کر ہ میں تھانوں میں بلا کر ذلیل کروایا جارہا ہے ،متعدد جرگے بھی ہوئے لیکن خاتون کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے گل بہار احمد شیخ،عمران شیخ کامران شیخ ،فیصل شیخ نے بتایا کہ ہم شریف اور محنت مزدوری کرنےوالے لوگ ہیں لیکن اس فسادی خاتون نے ہمارے خاندان کو تباہ کر دیا ہے اب مجبوراً ہم پانچ بھائیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس بھائی اور بھابھی سے قطعی تعلق کررہے ہیں ہمارا ان دونوں سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق اور لین دین نہیں ہے ہم تنگ آچکے ہیں ہر جگہ پر ہ میں تنگ اورذلیل کیا جارہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ بھائی جائیداد میں زائد حصے پر قابض ہے ہمارے منع کرنے پر بھابھی مختلف جگہوں اور اداروں میں درخواست بازی کرکے ہ میں زیر بار کرنے کی کوشش کرتی ہے جو سراسر نا انصافی اور حق تلفی ہے ۔ اگر دوبارہ ہمارے سے کوئی بھی ذیادتی یا تھانوں میں لایا گیا تو ہم بھائی نثار احمد شیخ اور بھابھی عذرابی بی کےخلاف قانونی کارروائی کرینگے اور اپنے حصہ لے کر دم لیں گے ،ہ میں شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں