آزادکشمیر،اب طلاق دینے کے بعدیہ کام ہر دوصورت کرناہوگا

مظفرآباد(اے جے کے نیوز) چیف جسٹس و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا 101واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر سید نظیر الحسن گیلانی، ڈرافٹسمین محکمہ قانون و پارلیمانی اموررزاق ندیم، مولانا محمد سعید یوسف، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا سید غلام یاسین شاہ گیلانی، مولانا قاضی عبداللہ، مولانا صدیق صدیقی، مولانا بدر منیر عباسی، سید مشتاق حسین گیلانی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے 100ویں اجلاس کی روداد کی توثیق، ریفرنس آمدہ محکمہ قانون بابت ”ترمیم در قانون وراثت مجریہ ۸۸۹۱ء“، قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے آمدہ ”آزاد جموں وکشمیر طلاق رجسٹریشن ایکٹ ۸۱۰۲ء“زکوۃ وعشر ایکٹ مجریہ ۵۸۹۱ء اور کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ زیر کار امور (i)تعمیر عمارت /دفتری مکانیت (ii)تنظیم نو کونسل سیکرٹریٹ (iii)تخلیق مد برائے انعقاد ”سیمینار ز و خصوصی اجلاس ہا“ کے تصفیہ کے سلسلہ میں کونسل کے 100ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کا جائزہ اور اراکین کونسل کی تحریری اراء کی روشنی میں غور وحوض کیا گیا۔اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل نے وراثت قانون مجریہ 1988کے تحت تجویز کیاکہ دادا پوتے کے لئے اپنی جائیداد میں سے ایک تہائی حصہ دینے کی وصیت کر سکتا ہے۔ کونسل نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہر قسم کی طلاق متعلقہ سب  رجسٹرار (تحصیل مفتی) کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے اور ایک ماہ کے اندر اندر فریقین میں سے کوئی بھی تحصیل مفتی کے پاس طلاق رجسٹر ڈ کرنے کا پابند ہوگا۔نیز طلاق کے بارے میں حتمی فتویٰ کا اختیار بھی متعلقہ سب رجسٹرار(تحصیل مفتی)کو ہونا چاہیے۔ اسلا می نظریاتی کونسل نے تجویز کیا ہے کہ زکوٰۃ و عشرایکٹ کے تحت انکم ٹیکس کی ریٹرن کی طرح زکوٰۃ کی ریٹرن بھی جمع ہونی چاہیے اور 25فیصد زکوٰ ۃ  زکوٰۃ کی مقامی کمیٹی کو اعزازیہ ملنا چاہیے اور 50فیصد زکوٰۃ مرکز میں جمع ہونی چاہیے۔ اجلاس میں ممبران نے تجویز دی کہ کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور، تعمیر عمارت، دفتری مکانیت، تنظیم کونسل سیکرٹریٹ، تخلیق برائے انعقاد و سیمینارز دفتری اجلاس ہا کے تصفیہ کے سلسلہ میں کونسل کے گزشتہ اجلاس کے دوران کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں تاکہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجاسکے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں