ایس پی راجہ عرفان سلیم کی کاوش رنگ لے آئی،کوٹلی کے پولیس ملازم کونوکری سے فارغ کردیاگیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی جعلی لائسنس بنانے والے کواپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھوناپڑا ۔ عوام علاقہ کی اس اقدام پرپولیس افسران کومبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق مارچ2019 میں کوٹلی میں تعینات ایس پی راجہ عرفان سلیم نے جعلی لائسنس بنانے کے الزام میں محمدخوشحال نامی پولیس ملازم جوکلرک کی ڈیوٹی سرانجام دیتاتھاکوگرفتارکرکے اوراینٹی کرپشن کے حوالے کیا ۔ اس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پرآئی جی آزادکشمیرنے نوکری سے برطرف کردیا ۔ محمدخوشحال نامی کلرک آسٹریلیا میں لوگوں کوتین،چارسال پرانے جعلی لائسنس بناکردیتاتھا اوراس کے عوض چالیس ہزارروپے ایک لائسنس کے وصول کرتاتھا ۔ عوام علاقہ نے اس اقدام پرراجہ عرفان سلیم کی کارکردگی کوسراہا اورآئی جی آزادکشمیرکے اس فیصلے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ عوام کامزیدکہناتھاکہ اس طرح کے اقدام سے پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کاقلع قمع ہوگا اورعوام کاپولیس پراعتمادبحال ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں