پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپTIK TOK کوبندکرنے کیلئے بڑاقدم اٹھالیاگیا

لاہور(این این آئی)وقت اور پیسے کاضیاع،فحاشی عام ہوگئی، پاکستان میں معروف سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ کو بند کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہکر رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسے کاضیاع ہوتا ہے اور فحاشی عام ہو رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بھی

پروان چڑھ رہا ہے۔عدالت مرکزی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اورپی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں