پشاور ،اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

اسلام آباد( اے جے کے نیوز )پشاور، اسلام آبادمالاکنڈ،لوئردیراورگردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں  کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 180 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔تاہم تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے لیکن شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ مالا کنڈ، لوئر دیر، مردان ،منگورہ ، ایبٹ آباد،چترال اور سوات سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آنے والے زلزے کے باعث آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں کافی جانی اورمالی نقصان ہواتھا جس کے باعث لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پایاجاتاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں