راجہ اقبال ہمارے بزرگ اورحقیقی معنوں میں لیڈرہیں ،کشمیرلنک نے من گھڑت خبر شاءع کرکے اپنی کارکردگی میں بدنماداغ پیداکردیا،راجہ شفیق احمدخان

برطانیہ(اے جے کے نیوز) چیرمین مسلم لیگ ن ومیڈیا ایڈوائزراوورسیزراجہ شفیق احمدخان نے کہاہے کہ کشمیرلنک میں میرے حوالے سے چھپنے والی خبر جہاں من گھرت اورجھوٹ پرمبنی ہے وہی کشمیرلنک نے صحافت کی دنیا میں بلیک میلنگ کوپروان چڑھانے میں کرداراداکیا ۔ ہماری نظر میں کشمیرلنک کا اچھا امیج تھامگر میرے حوالے سے چھپنے والی خبرسے جہاں میری دل آزاری ہوئی وہی کشمیرلنک کا امیج خراب ہواہے ۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگرافسوس کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے تمام شعبہ تنقیدکی نظر میں آجاتاہے ۔ راجہ شفیق احمدخآن نے مزیدکہاکہ عوامی ایم ایل اے راجہ اقبال خان ہمارے بزرگ ہیں ہم ان کا احترام ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔ میرا ان سے کسی قسم کاکوئی اختلاف نہیں ہے ۔ ایسی من گھڑت اورجھوٹ پرشاءع ہونے والی خبرسے میراکسی قسم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم بزرگوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں