کرفیو اور پابندیوں کے باعث وادی کشمیر میں مقامی معیشت کو اتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا

سرینگر( اے جے کے نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اورپابندیاں 66 ویں روزمیں داخل ہوگئیں، لاک ڈاون کے باعث کشمیریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکارہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرفیو اورپابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالرکانقصان ہوچکا ہے،ہزاروں لوگ بیروگارہوچکے ہیں، سیاحت، قالین بافی سمیت متعددصنعتیں متاثرہورہی ہیں،کشمیر ی تاجرکے مطابق قالین کی صنعت زوال پذیرہونے سے تقریباپچاس ہزارلوگ بیروزگارہوچکے ہیں، مواصلاتی نظام کی بندش سے ملازمین سے رابطہ ممکن نہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے مشہورسیب ابھی تک باغوں سے نہیں اتارے جاسکے ہیں، دکانیں، کولڈسٹوربند ہیں جبکہ مرکزی منڈیاں ویرانی کامنظرپیش کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں