امریکی ماڈل نے بغیر پتلون کے حجاب پہن لیا، تصویر لنک میں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمان کبھی کسی دوسرے مذہب کی ہتک کا سوچ بھی نہیں سکتے مگر دوسرے مذاہب کے ماننے والوں میں ایسے شرپسندوں کی کمی نہیں جو سستی شہرت اور خبروں میں رہنے کے شوق جیسے مذموم مقاصد کے لیے اسلام کی ہتک اور مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ مستزاد یہ کہ یہ حرکت کرنے والوں میں مغرب کی کئی بڑی معروف شخصیات بھی پیچھے نہیں رہتیں۔ اب امریکی ماڈل کائیلی جینر ہی کو دیکھ لیں کہ دنیا کی معروف ترین میڈیا پرسنیلٹی ہونے کے باوجود وہ ماضی میں بھی کئی بار مسلمانوں کی دل آزاری کر چکی ہے اور اب ایک بار پھر اس نے ایک انتہائی گھٹیا حرکت کر ڈالی ہے۔
ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق گزشتہ دنوں کائیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اس نے حجاب پہن رکھا ہوتا ہے لیکن نیچے پینٹ نہیں پہنی ہوتی۔ اس کی اس حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جن کا اظہار لوگ اس کی اس پوسٹ کے نیچے کمنٹس میں کر رہے ہیں۔ نجط نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”میں سوشل میڈیا پر کبھی کوئی نفرت انگیز کمنٹ نہیں کرتی لیکن کائیلی کی اس پوسٹ پر مجھے اس قدر صدمہ ہوا ہے کہ میں یہ کمنٹ لکھنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔ کائیلی تم نے ہمارے مذہب اور ہماری اقدار کی توہین کرکے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے اور مجھے تمہارے اس روئیے پر بہت دکھ ہوا ہے۔اگر تم سوچو کہ کوئی اس طرح تمہارے مذہب کی توہین کرے تو شاید تم یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دو۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں