وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالم کفرکوللکارا اوربھارتی دہشتگردی کوبے نقاب کردیا،عارف حسین شاہ گیلانی

 کوٹلی(اے جے کے نیوز) جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ کے سربراہ،تنظیم السادات آزاد جموں وکشمیر کے صدر پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی پوری کشمیری قوم وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان نے تاریخ رقم کردی اقوام متحدہ میں جس طرح عمران خان نے وقت کے فرعونوں کو بے نقاب کر کے ثابت کردیا کہ وہ امت کی بہترین ترجمانی کر رہے ہیں ناموس رسالت پر اقوام متحدہ میں آج تک کوئی اسلامی لیڈر آج تک اتنا جاندار موقف نہ اپنا سکا جو عمران خان نے اپنایا ہے جموں وکشمیر تحریک نظام مصطفیٰ خراج عقیدت پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا اصلی نقشہ پیش کیا کشمیر پر جاندار موقف آج تک کوئی نہ اپنا سکا آپنے خطاب میں عمران خان نے عالم کفر کو للکارا انڈین حکومت اور انڈین آرمی کو بے نقاب کر دیا اب وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہو گا کشمیریوں کے حقوق کی بات کر کے عمران خان نے حریت قیادت سمیت آر پار کشمیریوں کے دل جیت لیے پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ پوری دنیا نہ دیکھا کہ عمران خان پاکستان کشمیر سمیت امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں لا الہ الااللہ پڑھنے والے ہیں آخری دم تک لڑیں گے کے جملے پر امت مسلمہ کا سینہ چوڑا ہو گیا اب عمران خان صرف پاکستان کے وزیراعظم نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر بھی ہیں امت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو عمران خان سے سیکھنا چاہیے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ماجد شاہ ،شفاعت چوہدری،جمیل راجہ سمیت دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں