پاکستانی شہری کا خاتون سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ لیکن اس کے بعد کیا ہوا

دبئی( اے جے کے نیوز )یو اے ای میں پاکستانی شہری کو غیر ملکی شادی شدہ خاتون کو زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے مجبور کرنے پر چھ مہینے قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پاکستانی شہری اور33 سالہ ملائیشین خاتون دبئی کے ایک ہی گھر میں پیرا میڈیکل سٹا ف کے طور پر کام کرتے تھے جہاں پاکستانی شہری نے خاتون نرس سے جنسی تعلقات بنانے کیلئے مطالبہ کیا تاہم اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اپنی زندگی میں خوش ہے اس لیے تعلقات استوار نہیں کر سکتی ۔خاتون کا کہناتھا کہ پاکستانی شہری کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ جاری رہا اور اس کا رویہ بھی سخت ہو تا چلا گیا اور ہراساں بھی کرنے لگا ۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شخص کی جانب سے بلیک میل کیے جانے اور جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے دباوڈالنے پر پریشان تھیں اور انہیں ڈر تھا کہ اگر مالکان کو پتہ چلا تو وہ انہیں نوکری سے نکالنے سمیت پولیس کی ان کی شکایت کردیں گے۔

نرس کے مطابق انہوں نے ہمت کرکے اپنے مالک کی اہلیہ کو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق بتایا، جنہوں نے ان کا ساتھ دیا اور ملزم کے خلاف کارروائی ہوئی۔پاکستانی شخص نے عدالت میں ملائیشین خاتون کے ساتھ نامناسب عمل اختیار کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کیے۔عدالت نے پاکستانی ڈسپینسر کو 22 ستمبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی انہیں سزا مکمل کرنے کے بعد ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں