15 سال پہلے اس نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی اور پھر ۔ ۔ ۔ ۔ معروف اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

نیویارک(ؤیب ڈیسک) ہولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے ایک روز قبل ہی دعویٰ کیا تھا کہ 15 برس کی عمر میں ان کا ریپ کیا گیا تھا اور ان کا ریپ کرنے والے شخص سے ان کی والدہ نے پیسے لیے تھے۔ڈیمی مور نے یہ انکشاف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘

(اے بی سی) کے مقبول پروگرام ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا تھا۔ڈیمی مور کا کہنا تھا کہ جس شخص نے 15 برس کی عمر میں ان کا ریپ کیا، وہ انہیں ٹھیک طرح سے جانتی تھیں اور یہ کہ ایسا کرنے کے لیے اس کو ان کی والدہ نے سہولت فراہم کی۔اداکارہ نے واضح طور پر یہ تسلیم نہیں کیا کہ ان کی والدہ نے 500 ڈالر کے عوض اس شخص کو ان کا ریپ کرنے کی اجازت دی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایسا کرنے والے شخص سے والدہ نے پیسے لیے تھے۔اداکارہ نے یہ انکشافات اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آؤٹ‘ کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر کیے تھے۔ان کی سوانح عمری کو گزشتہ روز امریکا سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور ان کی کتاب سامنے آتے ہی ان سے متعلق متعدد خبریں سامنے آئیں اور ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ان کی کتاب سامنے آنے کے بعد ہی شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ڈیمی مور نے اپنی کتاب میں جہاں دیگر حیران کن دعوے کیے ہیں، وہیں انہوں نے ماضی میں ساتھ کام کرنے والے اداکار 54 سالہ جان کرائر کے حوالے سے بھی حیران کن دعویٰ کیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اداکار جان کرائر سے پہلی بار مباشرت کی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی کتاب میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اور جان کرائر 1980 کی دہائی

میں ریلیز ہونے والے رومانٹک کامیڈی ڈرامے ’نو اسمال افیئر‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے اور اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی انہوں نے مباشرت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈرامے میں وہ ایک نائٹ کلب ڈانسر کا کردار ادا کر رہی تھیں جب کہ جان کرائر ایک نوجوان فوٹوگرافر کا کردار ادا کر رہا تھا جو ان کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے لکھا ہے کہ ایک دن وہ ڈرامے میں اپنے کرداروں اور ان کے تعلقات سے متعلق بات کر رہے تھے کہ انہوں نے حقیقت میں بھی ایک دوسرے سے رومانوی تعلقات استوار کرلیے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیمی مور نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے جان کرائر کے ساتھ مباشرت کی۔تاہم رپورٹ سامنے آنے کے بعد جان کرائر نے اداکارہ کے دعوے کو مسترد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جان کرائر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ہائی اسکول میں تعلیم کے دوران ہی مخالف جنس سے مباشرت کر چکے تھےجان کرائر نے ڈیمی مور کے دعوے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان جو کچھ بھی ہوا، اس پر وہ پشیمان نہیں ہیں، تاہم اداکارہ کا یہ دعویٰ کہ وہ پہلی خاتون ہیں جن سے ان کے تعلقات قائم ہوئے وہ غلط ہے۔خیال رہے کہ ڈیمی مور کی کتاب میں

اس کے علاوہ بھی کئی متنازع دعوے کیے گئے ہیں اور امریکی و برطانوی میڈیا میں اداکارہ کی ذاتی زندگی کا ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔اداکارہ کی کتاب پر متعدد نشریاتی اداروں اور شوبز ویب سائٹس نے متعدد متنازع رپورٹس شائع کی ہیں اور بتایا ہے کہ اداکارہ نے کس طرح کے انوکھے انوکھے دعوے کیے ہیں۔اداکارہ نے اپنی کتاب میں اپنی شادیوں، والدین کے ساتھ گزاری گئی زندگی، افیئرز اور اسکینڈلز سمیت اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں آخری شوہر خود سے 15 برس کم عمر ایشٹن کچر کے حوالے سے بھی کئی دعوے کیے ہیں۔ڈیمی مور نے تین شادیاں کیں اور انہیں دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں تھیں، جن سے سے ان کی طلاق 2000 میں ہوگئی تھی۔اداکارہ نے آخری شادی 2005 میں خود سے 15 برس کم عمر اداکارہ ایشٹن کچر سے کی، تاہم ان کی یہ شادی بھی چند سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔ڈیمی مور کے دیگر اداکاروں، موسیقار و صنعت کاروں سے بھی تعلقات رہے اور وہ اپنے زمانے کی مشہور و مقبول ترین اداکارہ رہی ہیں۔ڈیمی مور 1996 میں ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بنی تھیں، اس وقت ان کی سالانہ کمائی سوا کروڑ ڈالر تھی۔انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں بطور ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ ابتدائی طور پر انتہائی بولڈ انداز میں تصاویری ماڈلنگ کرتی تھیں۔ڈیمی مور کو 1985 سے 1995 کی سب سے مقبول، بااثر اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں