فردوس عاشق اعوان جہالت کی ماں ،زلزلے جیسی مصیبت میں احمقانہ بیان کردیکر کشمیریوں کامذاق اڑایا،مودی اورفردوس عاشق اعوان ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،راجہ شفیق

برطانیہ(اے جے کے نیوز) فردوس عاشق اعوان امہ جاہل،جہالت کی تمام حدیں عبورکرکے اپنی اصلیت بیان کردی ۔ آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں خوفناک اورتباہ کن زلزلے سے متعددگھرانے اجڑگے،مگرمعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فردوس عاشق اعوان نے عوام سے ہمددردی کے بجائے احمقانہ بیان دیکران کاتمسخراڑایاہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اینڈمیڈیا ایڈوازئراوورسیزمسلم لیگ ن نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں زلزلہ نے تباہی مچادی،متعدداموات رونماہوئی اورگھروں کے گھراجڑگئے ۔ اس قدرتی آفت پرمعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان فردوش عاشق اعوان نے جہالت کی تمام حدوں کوعبورکرتے ہوئے احمقانہ بیان کردیکرنہ صرف اپنی احمقانہ صلاحیتوں کواجاگرکیابلکہ ایک بارپھرنا اہل،جاہل،نالائق حکمرانوں کے نالائق مشیرہونے کاثبوت دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں اقتدار میں آئی ہے پاکستانی حکمران اوران کے لوٹے حکومت آزادکشمیرپربھونکتے ہیں اورفردوش عاشق اعوان جیسی امہ جاہل عورت کشمیریوں کومذاق اڑاتی رہی ہے ۔ ہم بحثیت کشمیری قوم وزیراعظم پاکستان عمران خان کویہ بات باورکرواناچاہتے ہیں کہ آپ ان جیسے جاہل لوگوں کواپنامعاون خصوصی رکھ کردنیا میں کیاپیغام دیتے ہونگے ۔ فردوش عاشق اعوان نے پہلے بھی کشمیریوں کے خون پرنمک پاشی کی ہے ۔ اس جاہل عورت اورنریندرمودی میں کوئی فرق صرف اتناہے کہ وہ بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے اوریہ جاہل خاتون زبان سے کشمیریوں کی دل زاری کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں