بیرسٹراسراراحمدملک کابرطانیہ کی فائیو سٹارزندگی کوخیربادکہہ کرکوٹلی سے الیکشن لڑنے کافیصلہ خوش آئند،برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی، بیرسٹر اسرار احمدملک میرے عزیزاوردست راست ہیں ،عوام کومایوس نہیں کرونگا،بیرسٹرسلطان محمودچوہدری

لوٹن(اے جے کے نیوز)برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کابیرسٹراسراراحمدملک کے اعزاز میں مستقل طورپرپاکستان روانگی سے قبل بڑے جلسے کا اہتمام ۔ جس میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں صدرتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے لارڈقربان حسین،سابق وزیرریاض محمود،سابق میئرآف لوٹن ریاض بٹ، کونسلرا سلم،کو نسلرجویریہ حسین،راجہ ایوب راٹھور،راجہ الیاس،سیّدحسین شہیدسرور،راجہ اعظم ایڈووکیٹ،ملک آزاد،ملک مہربان ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔ تمام مقررین نے بیرسٹراسراراحمدملک کوآزادکشمیرکے آمدہ الیکشن میں کوٹلی سٹی کےلئے مضبوط امیدوارقراردینے کے ساتھ ساتھ مالی وجانی تعاون کابھی یقین دلایا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ بیرسٹراسراراحمدملک کے اعزاز میں برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بڑے جلسے کا اہتمام کیا ۔ جس میں صدرتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے رڈقربان حسین،سابق وزیرریاض محمود،سابق میئرآف لوٹن ریاض بٹ، کونسلرا سلم،کو نسلرجویریہ حسین،راجہ ایوب راٹھور،راجہ الیاس،سیّدحسین شہیدسرور،راجہ اعظم ایڈووکیٹ،ملک آزاد،ملک مہربان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرایک خوبصورت خطہ ہے مگربدقسمتی سے وہاں کے حکمرانوں نے صرف اپنے بینک بیلنس بڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ وہاں کی سرکات کھنڈرات کامنظرپیش کررہی ہیں ۔ میرٹ کوبری طرح پامال کیاجارہاہے ۔ ایسے میں بیرسٹراسراراحمدملک کابرطانیہ کی فائیوسٹارزندگی کوخیربادکہہ کرکوٹلی سے الیکشن لڑنے کافیصلہ خوش آئندہے ۔ بیرسٹراسرارکایہ فیصلہ اپنی زندگی کی عیش وعشرت کوچھوڑکروہاں کے غریب،مجبوراورمحکوم عوام کیلئے امیدکی آخری کرن ہے کیونکہ بیرسٹراسراراحمدملک یہاں زندگی کی ہرسہولت سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔ مقررین نے صدرتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوٹلی سٹی سے بیرسٹراسرارکوٹکٹ دیں ہم آپ کوسیٹ تحفہ میں دینگے ۔ اس موقع پربیرسٹراسراراحمدملک نے خطاب کرتے ہوئے کہامیراسیاست میں آنے کامقصدصرف اپنے خطے کی عوام کی بہتری کیلئے ہے ۔ ہم جب اپنے چھوٹے سے خطے کی اکھڑی ہوئی حالت دیکھتے ہیں توہمارادل خون کے آنسوروتاہے ۔ میراسیاست میں آنے کامقصدقطعاًعیش وعشرت نہیں ہے بلکہ جب میں دیکھتاہوں کہ ایک شخص 35 سال سے اقتدارپربراجمان ہے مگراس نے عوام کوصرف لالی پاپ کے سواکچھ نہیں دیادوسرے امیدوارصرف اپنے ذاتی مقاصدکیلئے سیاست کرتے ہیں ۔ بیرسٹراسراراحمدملک نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ میں عوام کویہ باورکرناچاہتاہوں کہ میں صرف الیکشن لڑنے کیلئے نہیں آرہابلکہ مستقل طورپربرطانیہ کوخیربادکہہ کراپنے عوام کی خدمت کیلئے آرہاہوں ۔ اگرعوام نے مجھ پراعتمادکیاتو میں عملی طورپرعوام کی خدمت کرکے دکھاءوں گا ۔ ہمارے سیاستدانوں کی گردن میں اقتدارملتے ہی سریاپڑجاتاہے ۔ ہ میں آزادکشمیرکی سیاست کا اندازبدلناہوگا ۔ برطانیہ میں وزیراعظم عام عوام کی زندگی جیتاہے مگرافسوس ہمارے ہاں سب الٹاہے ۔ تقریب سے صدرتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی اورکرپشن زدہ سیاستدانوں کاکڑا احتساب کرے گی ۔ آزادکشمیر میں میرٹ کی بنیادپرٹکٹ تقسیم کیے جائینگے ۔ بیرسٹراسراراحمدملک ایک پڑھے لکھے انسان ہیں اوران کے خاندان کا اپناسیاسی بیک گراءونڈہے ۔ بیرسٹراسراراحمدملک میرے عزیزاوردست راست ہیں ۔ انشاء اللہ عوام کومایوس نہیں کیاجائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں