امریکی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی کو طلب کر لیا

واشنگٹن ( اے جے کے نیوز )امریکی عدالت نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کرلیاہے ۔
جیونیوز کے مطابق ایک امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مود ی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر طلب کرلیاہے ۔ امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کوبھی طلب کیا گیا ہے ۔ امریکی عدالت کی طرف سے ان افراد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے پر طلب کیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں