راجہ فاروق حیدرنے سینٹ کے خطاب میں حکومت پاکستان کوجھنجھوڑکردکھ دیا، پاکستانی میڈیاکاوزیراعظم آزادکشمیرکی تقریربندکرنا افسوسناک اوربغض ہے،راجہ شفیق احمدخان

لندن(اے جے کے نیوز) چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن راجہ شفیق احمدنے کہا ہے کہ قائد کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر عزت ماب راجہ محمد فاروق حیدر خان کو سینٹ میں پارلیمانی قومی کشمیر کانفرنس میں تاریخی خطاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے تاریخی خطاب میں پاکستان حکومت کو جھنجھوڑ کہ رکھ دیا۔ڈالرز سے ڈرتے کیوں ہو۔ڈالرز کھا جائیں گے آپ کو.. ؟ آپ کشمیریوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔کشمیر کی مائیں اور بہنیں پاکستان فوج کا انتظار کر رہی ہیں۔ہم اپنا فیصلہ کر چکے۔ہمیں اب عملی کام چاہیے۔صرف باتیں نہیں۔راجہ فاروق حیدر صاحب تقریر کے دوران رونا شروع ہو گئے اور کہنے لگے مقبوضہ کشمیر کی بیٹیاں ہر صبح کو دروازہ کھول کر دیکھتی ہیں کہ کیا ہمارے لیے پاکستان کی فوج آئی ہے۔کوئی پاکستان سے ہماری مدد کو آیا ہے ۔ ساتھ ہی راجہ فاروق حیدر خان کی تقریر کو بند کر دیا جاتا ہے۔شاہد ہی 1 منٹ تک وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریر پاکستان کے میڈیا نے نشر کی ہو۔جب شاہ محمود قریشی تقریر کرنے لگے تو پاکستان کے میڈیا نے ان کا خطاب 10 منٹ سے بھی زیادہ نشر کیا اور ویراعظم آزاد کشمیر کا خطاب ابھی جاری تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے ان کی تقریر بند کر دی ۔ میں پاکستانی میڈیا سے پوچھتا ہوں کہ تقریب کشمیر کے مسئلے پر ہو اور آزاد کشمیر کا وزیراعظم کشمیر کے حوالے سے بات بھی نا کرے۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔جو لوگ ہمارے وزیراعظم کی آواز کو دبا رہے ہیں ۔وہ کشمیر کی آزادی کے لیے کیا خاک رول ادا کریں گے۔ہم سینٹ کے زیر اہتمام پارلیمانی قومی کشمیر کانفرنس میں آج وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مکمل خطاب قومی میڈیا پر نشر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور پاکستانی منافق میڈیا کی اس حرکت پر پرزور مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں