کھوئی رٹہ پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرم گرفتار

کھوئی رٹہ(اے جے کے نیوز)کھوئی رٹہ پولیس کی کارروائی،اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوکھوئی رٹہ سردارشہزادسرورنے سب انسپکٹرمہتاب اسلم،سیکنڈآفیسرایازممتاز،معسود،افضل،ادریس،زبیر،زاہد،عمران،آصف کے ہمراہ بنڈلی کے مقام پرچھاپہ مارتے ہوئے اشتہاری مجرم حمیدعرف حامدی کوگرفتارکرلیا ۔ ملزم کیخلاف منشیات کے 88/9 مقدمات درج تھے،کافی عرصہ سے پولیس کومطلوب تھا ۔ اس موقع پرعوام علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کوسراہا اوراس امیدکا اظہارکیاہے کہ بہت جلدکھوئی رٹہ جرائم پیشہ عناصرسے پاک ہوجائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں