پاکستان، سرچ آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی گرفتار، ملزموں سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد

اٹک ( اے جے کے نیوز )دارالسلام کالونی میں پولیس نے آپریشن کے دوران 4 غیر ملکیوں کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے علاقے دارالسلام کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان سے سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں