بھمبر،ن لیگ میں اختلافات کھل کرمنظرعام پر،ایڈمنسٹریٹرکی چھٹی کروانے کیلئے مکمل تیاری،نیانام بھی منظرعام پر

میرپور(راجہ قیصرافضل سے) بھمبر میں سیاسی ہلچل ایک بار پھر عروج پر، ن لیگ میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، ایڈمنسٹریٹر بھمبر کی کرسی دوبارہ ڈول گئی باوثوق زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سٹی صدر بھمبر مرزا اجمل جرال سے عہدہ چھیننے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ گزشتہ ایک سال سے یہ کوشش کی جارہی تھی کہ کسی طرح سٹی صدر سے عہدہ واپس لیکر کسی اور کو نوازا جائے لیکن وزیراعظم فاروق حیدر کسی ایک کی پسند کی حاطر تمام نظام بدلنے سے انکاری تھے۔ جیسا کہ ن لیگ پارٹی پالیسی کے مطابق صرف سٹی صدر ہی ایڈمنسٹریٹر بن سکتا ہے لہزا بھمبر میں نیا سٹی صدر لانے کی کوشش کی گئی جس میں کارکنان کو سخت مایوسی ہوئی۔ اب اطلاع یہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی کرسی کافی حد تک ڈول چکی ہے اور عین ممکن ہے کچھ دن کے اندر اندر مرزا اجمل جرال کو صدارت سمیت ایڈمنسٹریٹر شپ سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔ اس سب پر مسلم لیگ ن بھمبر سٹی کے کارکنان میں کافی تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ چند گراؤنڈ لیول ورکرز سے گفتگو سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مرزا اجمل کے ساتھ کافی کارکنان وزیر حکومت طارق فاروق کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے ۔ ن لیگ بھمبر اس وقت پہلے ہی انتشار کا شکار ہے رہی سہی کثر ایسا فیصلہ نکال دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں