میرپورپولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار

میرپور(اے جے کے نیوز) ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال کی دبنگ کارروائی۔ملزم بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی چرس سمیت گرفتار۔مقدمہ درج،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال راحہ زوہیب طاہر نے ہمراہ اے ایس آئی سمیع اللہ،اے ایس آئی خاور،سہیل جرال،ذوالفقار علی،جاوید بسرا اورطاہرنے کارروائی کرتے ہوئے حسن علی ولد عنایت اللہ قوم جاٹ ساکن تھوتھال حال پرانی چونگی کے قبضہ سے 1130گرام اعلی کوالٹی چرس گردا برآمد کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم سے تفتیش جاری اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں