جموں وکشمیرتحریک نظام مصطفی نے جماعت اہلسنت کی ایل اوسی توڑنے کی کال کی حمایت کردی،سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری کی پریس بریفنگ

 کھوئی رٹہ(اے جے کے نیوز) جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی نے جماعت اہلسنت کی کنٹرول لائن توڑنے کی کال کی حمایت کر دی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری کی پریس بریفنگ جماعت اہلسنت کی طرف سے دی گئی 20ستمبر کی کنٹرول لائن توڑنے کی کال پر جماعت اہلسنت کے ذمہ داروں نے سربراہ عوامی تحریک نظام مصطفی پیر سید عارف حسین شاہ گیلانی سے ان کے مرکزی دفتر کوٹلی میں ملاقات کی جس پر سربراہ تحریک پیر سید عارف گیلانی نے کال کی مکمل حمایت کی تھی اور اپنی جماعت کے ذمہ دار ؤں کو پروگرام کو کامیاب بنانے کے احکامات جاری جاری کئے کنٹرول لائن توڑنے کی کال پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ماجد حسین حیدری نے ضلعی صدر سید شبیر کاظمی اور تحصیل صدر سید سید علی اصغر کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک پیر سید عارف گیلانی کی ہدایت پر 20ستمبر کے حوالے سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا بیس ستمبر کو جماعت اہلسنت کے شانہ بشانہ ہوں گے پیر عارف گیلانی کی قیادت میں کنٹرول لائن کی طرف بڑھیں گے تحریک کے کارکنان بھرپور شرکت کریں سنی فورس اور تحریک کے زمہ داروں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں