مقبوضہ کشمیرکے عوام جانوں کانذرانہ پیش کرکے بھارت کے مکروہ عزائم کوناکام بنا رہے ہیں ،راجہ ظفرکی طرف سے کرنل راجہ عاطف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام،راجہ شفیق ودیگرکی خصوصی شرکت

لوٹن(اے جے کے نیوز)لوٹن میں مقیم راجہ ظفرکی طرف سے کرنل راجہ عاطف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ۔ چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیزومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق اہم خان سمیت لوٹن میں مقیم سیاسی وسماجی شخصیات کی بھرپورشرکت ۔ تفصیلات کے مطابق لوٹن میں مقیم راجہ ظفرنے کرنل راجہ عاطف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاجس میں چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیزومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق اہم خان سمیت لوٹن میں مقیم سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی ۔ اس موقع پرراجہ شفیق سمیت دیگرشخصیات نے کہاکہ افواج پاکستان کی بے پناہ خدمات ہیں ۔ پاک فوج کے نوجوان آزادکشمیرکے بارڈرزپرہمہ وقت چکنے رہتے ہیں ،جسکی وجہ سے بھارتی مکروہ فوج اپنے عزائم میں مکمل ناکام ہے ۔ بھارتی حکومت اورفوج مقبوضہ کشمیرجوخون کی ہولی کھیل رہی ہے وہ تاریخی ظلم ہے ۔ ظلم پھرظلم ہے،بڑھتاہے تومٹ جاتاہے ۔ وہ وقت دورنہیں جوافواج پاکستان مقبوضہ کشمیرسے بھارتی فوج کوذلیل ورسواکرکے نکال دے گی ۔ تارکین وطن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پرکرنل راجہ عاطف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام جس بہادری اورجرات کے ساتھ بھارتی فوج کامقابلہ کررہے ہیں اسے تاریخ اپنے سنہری اوراق میں رقم کرے گی ۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام حقیقی معنوں میں غیرت مند،جرات منداوربہادرہیں ۔ وہ اپنی جانوں کانذرانہ توپیش کررہے ہیں مگربھارتی مکروہ عزائم کوکسی صورت قبول نہیں کرتے ۔ انشاء اللہ بہت جلدمقبوضہ کشمیرکے عوام بھارتی حکومت اورمکروہ فوج سے چھٹکارہ پالینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں