وزیراعظم پاکستان عمران خان اس تاریخ آزاد کشمیرکے شہر میں جلسہ کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد جاکر بڑا جلسہ کرنے کا اعلان،ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جمعہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں جس میں وہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل پابندیوں پر پیغام دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پیغام واضح کرے گا کہ پاکستان ایک عزم و استقلال کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔یاد رہے کہ ہر جمعہ کشمیریوں کے نام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں