مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنماءوں زبیر کیانی،راجہ شفیق،چوہدری جہانگیر، انوار ملک اورراجہ خالدکی سپیکراسمبلی شاہ غلام قادرسے تفصیلی ملاقات

برطانیہ(اے جے کے نیوز)مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنماءوں کی سپیکراسمبلی شاہ غلام قادرسے تفصیلی ملاقات ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سمیت آزادکشمیرکی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگوکی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق سپیکراسمبلی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرشاہ غلام قادرسے مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنماءوں زبیرکیانی،چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیزومیڈیا ایڈوازئرراجہ شفیق احمدخان،چوہدری جہانگیر،انوارملک اورراجہ خالدنے ملاقات کی،دوران ملاقات ن لیگ کے رہنماءوں نے سپیکراسمبلی شاہ غلام قادرسے مطالبہ کیاہے کہ حکومت آزادکشمیرمقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیواوربھارتی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے والے بدترین انسانی مظالم پرحکومت پاکستان کے سامنے دوٹوک موقف پیش کرئے ۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام ہمارے ہی جسم کاحصہ ہیں ۔ بھارتی فوج ہمارے بھائی بہنوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے ۔ اس پرسپیکراسمبلی شاہ غلام قادرنے کہاکہ آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے حکومت پاکستان سے نہ صرف مطالبہ کیابلکہ آزادکشمیراسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پردوٹوک موقف پیش کیا اورکہاتھاکہ ہم مقبوضہ کشمیرکی عوام کوتڑپتانہیں دیکھ سکتے ۔ ہ میں اس پارجانے کیلئے کسی کی اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ سپیکراسمبلی شاہ غلام قادرنے مزیدکہاکہ بہت جلدبھارت کومنہ کی کھاناہوگی ۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم اوورسیزکشمیریوں کی خدمات کوسراہاکہ جسطرح بھارتی حکومت اوربھارتی فوج کیخلاف برطانیہ میں احتجاج کیاجاتاہے اس کی نظیرکہیں نہیں ملتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں