وزیراعظم آزادکشمیر،سپیکراسمبلی اورٹکٹ ہولڈرراجہ اقبال کی انوارملک کے گھرلوٹن آمد

لوٹن(اے جے کے نیوز)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان،سپیکراسمبلی شاہ غلام قادراورٹکٹ ہولڈر حلقہ چارچڑہوئی راجہ اقبال خان کی انوارملک کے گھرلوٹن آمد ۔ ن لیگی رہنماءوں کوپرتپاک استقبال ۔ وزیراعظم آزادکشمیراورسپیکراسمبلی کا بھارتی جارحیت پردوٹوک موقف ۔ تفصیلات کے مطابق لوٹن میں مقیم انوارملک کے گھروزیراعظم آزا د کشمیرر اجہ فاروق حیدرخان ،سپیکراسمبلی آزادحکومت شاہ غلام قادراورٹکٹ ہولڈرحلقہ چارچڑہوئی راجہ اقبال کی آمدہوئی جہاں ن لیگی رہنماءوں اجہ شفیق احمدخان،راجہ زبیرکیانی،توصیف کیانی،راجہ نثار،راجہ خالد،راجہ وقاص اقبال،توقیرمرزا،راجہ افتخار،ایازملک،صادق سبحانی،حسین شہیدسرور،راجہ ساجد،لارڈمیئرلوٹن طاہرملک، عبدالعزیز چشتی اوردیگرافرادنے ان کاپرتپاک استبقال کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان اورسپیکراسمبلی آزادحکومت شاہ غلام قادرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ وہاں ایک مہینے سے کرفیونافذکردیاگیاہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء ناپیدہوچکی ہیں ۔ بھارتی حکومت اورفوج مقبوضہ کشمیرکے عوام پرظلم کے پہاڑتوڑرہے ہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کی داستان رقم کررہاہے ۔ مودی دہشتگری کی آخری لکیرکوبھی عبورکرچکاہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیراورسپیکراسمبلی نے مزیدکہا آزادکشمیرکے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ایک ایک خون کے بدلے کاحساب لینگے ۔ اس موقع پرٹکٹ ہولڈرحلقہ چڑہوئی راجہ اقبال نے بھی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی مظالم پرہماراصبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے ۔ حکومت پاکستان جلدازجلدبھارتی دہشتگردی کوقابوکرنے میں اہم کرداراداکرے ۔ آخر میں ن لیگی رہنماءوں نے اجہ شفیق احمدخان،راجہ زبیرکیانی،توصیف کیانی،راجہ نثار،راجہ خالد،راجہ وقاص اقبال،توقیرمرزا،راجہ افتخار،ایازملک، صادق سبحانی،حسین شہیدسرور،راجہ ساجد،لارڈمیئرلوٹن طاہرملک، عبدالعزیزچشتی کہاکہ برطانیہ میں رہ کربھارتی مظالم اوردہشتگردی کودنیاکے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں