سابق کونسلر کا 7سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد ، مارمار کر لہولہان کردیا ، ہسپتال میں حالت تشویشناک ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

شیخوپورہ ( اے جے کے نیوز ) سابق کونسلر کا گلی سے اینٹ اٹھانے پر 7سالہ غریب بچے پر تشدد ، گلی میں جا کر اٹھا اٹھا کر زمین پر مارتا رہا اور پھر گھر میں لے جاکر بندکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری کے ایریا کے علاقہ نظام پورہ میں ن لیگ کے سابق کونسلر عباس جٹ نے سات سالہ معصوم بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ بچے کی غلطی اتنی تھی کہ اس نے اس کے دروازے کے سامنے پڑی ہوئی اینٹ کواٹھا کر دوسری جگہ رکھ دیا تھا ۔ عباس جٹ بچے کے ایسا کرنے پر طیش میں آگیا اور بچے کو اٹھا اٹھا کر زمین پر مارتا رہا جس سے بچہ لہولہان ہوگیا اور خون کی الٹیا ں کرنے لگا لیکن ملزم کورحم نہ آیا اور اس نے بچے کو پکڑ کر اپنے گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا ۔ بعد ازا ں اہل علاقہ کے مداخلت کرنے پر ملزم نے بچے کو گھر سے اٹھا کر گلی میں رکھ دیا جس پر بچے کے ورثا ءاس کو لیکر ہسپتال رونہ ہوگئے جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اہل علاقہ نے ملزم کے اس عمل پر شدید احتجا ج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اورچائلڈ پروٹیکشن بیورو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں