سعودی فرمانروا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ریاض( اے جے کے نیوز )سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی 2000ریال فیس ختم کردی گئی ہے ،اب کوئی بھی مسلمان سال میں جتنی مرتبہ چاہے عمرے پر جائیں ،انہیں دو ہزار ریال فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں