کوٹلی, جموں کشمیر تحریک نفاز نظام مصطفی کے زیراہتمام 26ویں شہید اعظم کانفرنس مرکزی دفتر کوٹلی میں زیر صدارت صدر تحریک پیر سید عارف گیلانی منعقد ہوئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

کوٹلی( اے جے کے نیوز )جموں کشمیر تحریک نفاز نظام مصطفی کے زیراہتمام 26ویں شہید اعظم کانفرنس مرکزی دفتر کوٹلی میں زیر صدارت صدر تحریک پیر سید عارف گیلانی منعقد ہوئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عارف گیلانی نے کہاکہ جہاں یزیدی قوتیں وہاں حسینی پیروکار بھی موجود ہیں عوام نے کشمیر میں بہت قربانیاں دی ہیں اب حُکمرانوں اور سیاست دانوں کی باری ہے سیاستدان صرف ووٹوں کے لئے ریلیاں نکالتے ہیں یہ آزادی چاہتے ہی نہیں حضرت امام عالی مقام نواسئہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ سلام نے رہتی دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یزیدی نظام کے خلاف سینہ سپر ہونا ہی حق کا مشن ہے اور یہی حسینی مشن و پیغام ہے امام حسین پاک علیہ سلام بڑے دربار کے سجادہ نشین تھے مگر وقت ثابت کیا دین اسلام نے جب بھی قربانی کا تقاضہ کیا تو خانوادہ رسول کے چشم و چراغ میدان عمل میں آئے آج کشمیر کے اندر جاری ظلم یزیدی نظام کے طرز پر عمل پیرا ہے مقبوضہ وادی کے اندر طرح طرح کے ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے رسم شبیری کو ادا کرتے ہوئے مسلمان کشمیریوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں نکلیں حکومت پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ پوری کشمیری قوم کھڑی ہے اور امید بھری نگاہ سے دیکھ رہی ہے کشمیر کا بچہ بچہ مشن حسینی پر عمل پیرا ہو کر قربانی دینے کو تیار ہے ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے اور کشمیر جنت نظیر جلد کفار سے آزاد ہوگی سردار سکندر فاروق حیدر سمیت سیاستدان غائب ہیں اب تو سوشل میڈیا پر فاروق حیدر کی گمشدگی کے اشتہار چل رہے ہیں عوام سیاستدانوں کامحاسبہ کریں یہ صرف عوام کو آپس میں لڑاتے ہیں کنٹرول لائن عبور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کانفرنس میں کانفرنس سے سید منور گیلانی ،چیف آرگنائزر آفتاب احمد سروری،علامہ ارشد قادری ،علامہ غلام یاسین، چوہدری شکیل رضا، ماجد حسین حیدری، ابرار شاہ ایڈووکیٹ، حافظ ظہیر سروری ،سالار سنی فورس عبدالعزیز چوہدری اور دیگر کثیر تعداد میں علماء حضرات ثناء خوان مصطفی مرکزی عہدیداران تحریک اور سنی فورس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی چوہدری محمد اقبال چتر ونگ ، سید علی اصغر کھوئیرٹہ ونگ ، شبیر حسین کاظمی، مجید سروری بابو ولائت سروری مرکزی جنرل سیکرٹری، حاجی عبدالطیف سمروڑ ونگ،راجہ زوالفقار گلپور ونگ ،عبدالمجید زرگر نکیال ونگ ،بابو خاں دندلی ونگ، اورنگزیب گوئی ونگ ،مظفر غاذی پونچھ ونگ ،نور حسین چکسواری ونگ ، ظہیر میران مرکزی ونگ شیخ منظور ، بابو شاہ ، لیاقت چوہدری ، سید رفاقت شاہ بخاری اور سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں