آزادکشمیرکے بڑے ضلع میں شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

آٹھ مقام(اے جے کے نیوز) سفاک شوہر کے ہاتھوں دو ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون دریائے نیلم سے برآمد، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو منتقل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے گاءوں دنجر میں دو ماہ قبل سفال شوہر ندیم ولد عبدالمجید نے اپنی بیوی کو زہر دے کر دریائے نیلم میں پھینک دیا تھا ۔ پیر کی صبح آٹھ بجے کے قریب خاتون زرینہ بی بی دختر عبدالرحمان جورا کے قریب دریائے نیلم سے برآمد ہوئی ہے پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال آٹھمقام میں منتقل کر دی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس لوات نے بتایا کہ ملزمان ندیم سمیت دو افراد گرفتار ہیں ملزمان نے اقبال جرم کرلیا ہوا ہے اور ملزمان کے خلاف اقدام قتل دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے ۔ نعش کے پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں