غیرریاستی باشندے نے میرپورکے شہری کی گاڑی چوری کرلی

میرپور (اے جے کے نیوز) میرپور سے چوری ہونے والی گاڑی علاقہ غیر سے چار لاکھ پچاس ہزار تاوان آدائیگی کے بعد حاصل کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل بدھ کی شام نور میموریل ہسپتال کے سامنے کچہری دیوار کے ساتھ پارکنگ ائریا میں کھڑی گاڑی نا معلوم چور لے کر فرار ہو گئے ۔ جس کی اطلاع پولیس تھانہ سٹی کو بزریعہ درخواست چوہدری بشارت کی طرف سے دی گئی ۔ بینائی سے محروم کیمروں کی آنکھیں بھی چور کا تعقب نہ کر سکیں ۔ پولیس نے سائل کی درخواست پر گاڑی اور چور کی تلاش شروع کر دی ۔ بعد ازاں ایک پٹھان نے گاڑی کے مالک کو فون کال کر کے گاڑی کے بدلے چار لاکھ پچاس ہزار تاوان مانگتے ہوئے گاڑی واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ بصورت دیگر گاڑی کو ٹکڑوں میں تبدیل کر کے فروخت کر دوں گا کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ جس پر گاڑی مالک نے رینٹ پر گاڑی حاصل کرتے ہوئے پٹھان سے رابطے کا بولا ۔ قاضی طفیل نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ 24 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد پشاور سے دور علاقہ غیر میں پچاس ہزار کی آدائیگی کے بعد راولپنڈی سے گاڑی حاصل کر لی ۔ رینٹ پر گاڑی حاصل کرنے والے طفیل حسین اور چوہدری بشارت نے میرپور میں سیکورٹیکے لئے لگائے گئے کیمروں کے بند رہنے پر ایس ایس پی میرپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں