چوری کے ملزم پر تشدد کرنے والا چوکی انچارج گرفتار

قصور( اے جے کے نیوز )چوکی کوٹ رادھا کشن میں زیرحراست ملزم نصیر پر تشدد کرنے والے چوکی انچارج شریف کو حراست میں لے لیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوکی کوٹ رادھا کشن میں نصیر کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا،ملزم نصیر سے ڈکیتی کے دوران شہریوں سے چھینے گئے 3 موبائل فون برآمد ہوئے تھے ،چوکی انچارج محمد شریف نے زیرحراست ملزم کو حوالات میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا،آئی جی پنجاب نے پولیس حراست میں ملزم پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ طلب کرلی،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں تشدداور بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں