دنیاکے مایہ نازباءولرنے ایک ساتھ تین لڑکیوں کیساتھ انتہائی شرمناک کام کردیا

لندن ( اے جے کے نیوز) آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر اور کمنٹیٹر شین وارن نے برطانوی دارالحکومت لندن میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی معشوقہ سمیت تین لڑکیوں کے ساتھ رات گزاری۔

برطانوی میڈیاکے مطابق شین وارن کرکٹ کمنٹری کی وجہ سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ 2 جسم فروش خواتین کو بھی اپنے گھر پر بلالیا اور تینوں کے ساتھ رات بھر گلچھرے اڑاتے رہے۔ گھر میں موجود چاروں افراد کی غیر اخلاقی حرکتوں کے باعث تیز آوازوں کی وجہ سے پڑوسیوں کو سارے معاملے کا پتہ چل گیا۔

برطانوی اخبار دی سن نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں شین وارن کے گھر سے تین لڑکیوں کو نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اخبار نے اس بارے میں بتایا کہ ایک شین وارن کی گرل فرینڈ ہے جبکہ باقی 2 جسم فروش خواتین تھیں جن میں سے ایک کی عمر 19 اور دوسری کی 27 سال تھی۔
اس سے قبل بھی شین وارن جنسی سکینڈلز کی زد میں آتے رہے ہیں اوران کی انہی حرکتوں کی وجہ سے نہ صرف ان کی شادی ختم ہوگئی تھی بلکہ انہیں آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں