کوٹلی میں جرائم پیشہ افرادکونکیل ڈالنے پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی تعریفوں کاڈنکابجنے لگا،اعلیٰ کارکردگی پرایوارڈسے نوازدیاگیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی میں جرائم پیشہ افرادکونکیل ڈالنے پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی تعریفوں کاڈنکابجنے لگا ۔ ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کوجرائم پیشہ افرادکیخلاف دبنگ کارروائیوں پرایوارڈدےدیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی کے آفس میں سٹیزن پولیس لیزان کمیٹی کوٹلی کی جانب سے کمیٹی کے کنوئےنرمبارک علی بسمل اورایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کوجرائم پیشہ عناصرکودبوچنے اورکوٹلی کے نوجوانوں کومنشیات سے چھٹکارہ دلانے کے مشن پردبنگ کارروائیوں پرایوارڈسے نوازا ۔ اس موقع پرایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے کہاکہ ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری باصلاحیت،نڈراورجرات مندآفیسرہیں ۔ کوٹلی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے ۔ سٹیزن پولیس لیزان کمیٹی کوٹلی کے کنوینئرمبارک علی بسمل نے بھی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محمدشہزادچوہدری کوٹلی میں پہلے بھی اپنی سروس کرچکے ہیں اوران کی تعیناتی ہمیشہ کوٹلی کی عوام کیلئے فائدہ مندرہی ۔ محمدشہزادچوہدری نے ہمیشہ میرٹ پرتفتیش کی اورغریبوں کوانصاف فراہم کروانے میں اپناکرداراداکیا ۔ یادرہے کہ محمدشہزادچوہدری نے بطورایس ایچ اوکوٹلی تعیناتی نہ صرف منشیات بلکہ موٹرسائیکل چوروں ،پیشہ ورڈکیت اوردیگربڑے جرائم میں ملوث ملزمان کاگھیراتنگ کرکے اہلیان کوٹلی کوان کے شرسے بچایاہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں