نوجوان محمدعاقب کی ویران مکان سے نعش ملنالمحہ فکریہ ہے،انتظامیہ انکوائری کرکے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے ،راجہ شفیق

برطانیہ(اے جے کے نیوز)نوجوان محمدعاقب کی ویران مکان سے نعش ملنالمحہ فکریہ ہے ۔ چڑہوئی انتظامیہ معاملے کی شفاف انکوائری کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے ۔ ایسا اندوہناک واقعہ قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے اوورسیزکے چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق احمدخان نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ چڑہوئی ناڑاکوٹ ڈھکی کے مقام پرنوجوان محمدعاقب ولدعابدبٹ کی ویران مکان سے لٹکتی نعش ملناقابل افسوس ہے ۔ ایسے واقعہ سے عوام میں بھی دہشت پائی جاتی ہے ۔ ہم چڑہوئی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کی جائے اورسچ عوام کے سامنے لایاجائے ۔ راجہ شفیق احمدخان نے مزیدکہاکہ اگراس واقعہ کی مکمل صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی توپھرایسے مزیدواقعات اوربھی ہوسکتے ہیں جونہ صرف چڑہوئی بلکہ پورے خطہ کے امن کوتباہ اورمتاثرکرسکتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنرکوٹلی،ایس پی کوٹلی اس واقعہ کا ازخودنوٹس لیں اورتمام حقائق جلدازجلدعوام کے سامنے رکھیں تاکہ عوام کے اندرپائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں