ہمارے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں کہ بھارت کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار مکمل تباہ کر سکتے ہیں، پاکستان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں کہ بھارت کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار مکمل تباہ کر سکتے ہیں، یہ بات دفاعی تجزیہ کار اور سابق فوجی افسر جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے مودی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ اور اتنی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں کہ بھارت کو ایک سے زائد مرتبہ تباہ کیا جا سکتا ہے، انہوں نے دوران پروگرام کہا کہ اگر پاکستان پر بھارت نے حملہ کرنے اور تمام ہتھیار استعمال کرنے کی
کوشش کی تو تب بھی پاکستان کے پاس اتنے ہتھیار بچ جائیں گے کہ ان سے بھارت کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار مکمل طور پر تباہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں