چڑہوئی میں نوجوان نے معمولی بات پر خود کشی کر لی

چڑہوئی(اے جے کے نیوز) 

نوجوان نے مبینہ طور پر چھت سے لٹک کر اپنی جان دے دی 

تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی کے اعلاقے چڑہوئی ناڑہ کوٹ ھٹیاں کے نوجوان محمد عاقب ولد عابد بٹ نے اپنے گھر میں چھت سے پھندہ ڈال کر خود کشی کی ۔ نوجوان جو کہ سولہ سال کا تھا کو اپنے دادا منظور بٹ نے نماز فجر کی آدائیگی کا کہا جس پر مبینہ طور پر بچے نے برا منایا، جمعہ کی صبح دادا کے گھر سے نکل کر چچا کے گھر جو کچھ فاصلے پر تھا اور وہاں کوئی رہتا نہ تھا چھت میں فین باکس میں کپڑے کا سرا باندھ کر اور دوسرا سرا گلے میں باندھ کر اپنے آپ کو لٹکا لیا ۔ نوجوان بروز جمعہ سترہ اگست سے گھر سے غائب تھا ۔ جبکہ وہ گھر میں ہی لٹکا رہا ۔ اور آج سات بجے کے قریب جب دادا اپنی بہو کو ساتھ لے کر مزکورہ گھر میں گیا تو لعش چھت سے لٹکی ہوئی پائی ۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ بچے کا والد سپین میں ہے جس کو اطلاع دے دے گئی ہے ۔ بچے کی نعش میں کیڑے مڑے ہوے تھے ۔ جو پورے کمرے کے اندر اور باہر رینگ رہے تھے ۔ اور بدبو کمرے میں رینگ رہے تھے ۔ اور بدبو کمرے میں پھیل چکی تھی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں