اسلام گڑھ،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت گرفتار

اسلام گڑھ(اے جے کے نیوز)اسلام گڑھ مشہور چیک ڈس آنر کیس،ملزم قاضی محمد عزیر ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے مہمان بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کی نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت قاضی محمد عزیر ولد عبدالعزیز قوم جٹ ساکن نیوٹاءون نے موہڑہ راٹھیاں کے رہائشی اور ممتاز کاروباری شخصیت اظہر علی ولد جیون خان قوم وینس راجپورت سے23دسمبر2016کو 56لاکھ روپے کاروبار کے لئے ادھار لئے ۔ جس کے بدلے میں قاضی محمد عزیر نے حبیب بنک لمیٹیڈ اسلام گڑھ برانچ کے چیک نمبر58492853 مبلغ28لاکھ روہے اورچیک نمبری58492856مبلغ27لاکھ روپے مالیت کے دو عدد چیک اظہر علی کو دیے ۔ مقررہ معیاد پوری ہونے پر جب اظہر علی نے بنک سے بذریعہ چیک پےسے نکلوانے کی کوشش کی تو چیک ڈس آنر ہو گئے ۔ جس پر اظہر علی نے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کو 29مارچ2018 کو تحریری درخواست دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے قاضی محمد عزیر کے خلاف ;658067;489;4770;کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ جس کے بعد ملزم قاضی محمد عزیر ضمانت پر تھا ۔ گذشتہ روز دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم قاضی محمد عزیر کی ضمانت منسوخ کر دی ۔ جس پر ملزم قاضی محمد عزیر کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں