مظفرآباد،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی زمین اورگھرپرقبضہ کرلیا

مظفرآباد (اے جے کے نیوز) اندھیر نگری، بڑے بھائی نے والد کی وفات کے بعد خانگی وراثت ختم کرکے چھوٹے بھائی کی 5 کنال زمین، گھر پر قبضہ کر لیا ۔ عمر رسیدہ بھائی کو وراثتی زمین پر سے بے دخل کر کے علاقہ بدر کر دیا ۔ چوہدری عبدالغفور ولد الف دین ساکنہ مشٹمبہ حلقہ نمبر 4 نے چھوٹے بھائی چوہدری عبدالرحیم کو قتل کرنے کے لئے اپنے بیٹوں چوہدری محمد طارق، چوہدری شہنواز، چوہدری شاہد کو ٹارگٹ دے دیا ۔ غنڈہ گرد بھتیجوں نے حقیقی چچا کو قتل اغواء مکان میں جلانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ۔ چوہدری عبدالغفور نے جاریہ بندوبست سے بھائی کو والد کی وراثت سے باہر رکھنے کی سازش تیار کر لی ۔ عمر رسیدہ چوہدری عبدالرحیم اور ان کے خاندان کو جانی و مالی خطرہ چوہدری عبدالرحیم نے وزیر اعظم، چیف جسٹس سپریم کورٹ ہائی کورٹ چیف سیکرٹری، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر سے جانی و مالی تحفظ کی اپیل کر دی ۔ جاریہ بندوبست حلقہ نمبر 4 میں والد کی وراثت کا حصہ 5 کنال درج کیا جائے ۔ مکان مالیت 5 لاکھ، زرعی زمین، باغ، فصلات کا اندراج کیا جائے ۔ مظفرآباد پریس کلب میں داستان غم سناتے ہوئے مشٹمبہ حلقہ نمبر 4 کے رہائشی چوہدری عبدالرحیم ولد الف دین نے بتایا کہ وہ غریب محنت کش ہے ۔ 5 افراد کے کنبہ کا سربراہ ہے ۔ 7 سال قبل والد محترم چوہدری الف دین نے ہم 5بھائیوں میں زمین کی تقسیم کی ۔ والد وفات پا گئے ان کی وفات کے بعد بڑے بھائی چوہدری عبدالغفور نے خانگی تقسیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اور مجھے وراثتی زمین نکالنے کا حکم شاہی جاری کر دیا ۔ اپنی اجارہ داری قائم کرتے ہوئے زبان بندی کا حکم دے دیا ۔ چوہدری عبدالرحیم نے بتایا کہ کھاوڑہ حلقہ نمبر 4 مشٹمبہ میں بندوبست شروع ہو چکا ہے ۔ بڑے بھائی نے مجھے وراثتی زمین نکالنے کی بندوبست کے عملہ کو بھی میرا نام وراثتی زمین، 5 لاکھ روپے کے مکان زرعی زمین، فصلات، باغات میرے نام درج نہ کرنے کی ہدایات دی ہے ۔ مجھے گاءوں بدر کر دیا ہے ۔ بڑے بھائی کے بیٹے مجھے ٹیلی فون پر سنگین نتاءج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ مجھے میرے خاندان بڑے بھائی سے شدید جانی و مالی خطرہ ہے ۔ حکومت اعلیٰ عدلیہ، ڈپٹی کمشنر جانی ومالی تحفظ دیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں