چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نے ملک بھر میں اپنے کارکنوں کوبڑاحکم جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی جانب سے دریائے سندھ اور ستلج میں آبی ریلے چھوڑنے کے معاملہ پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو ہائی الرٹ والے علاقوں میں عوام کی مدد کو پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت بالآخر آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔ ایک بیان میں سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ بھارتی نازی سرکار خطے میں لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان آگے بڑھیں اور عوام کو آگہی دیں۔انہوںنے کہاکہ کیمپس لگائے جائیں اور کارکنان ہائی الرٹ والے علاقوں
میں شہریوں کی مدد کو پہنچیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ پاک ہر قسم کی آفات سے ہماری حفاظت فرمائیں۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں