راجہ شبیرایڈووکیٹ خالق حقیقی سے جا ملے،اللہ پاک مغفرت کرئے،راجہ شفیق احمد

برطانیہ(اے جے کے نیوز)چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن راجہ شفیق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے پیارے عزیز بھائی راجہ شبیر ایڈوکیٹ وفات پاگئے ہیں ۔ راجہ شبیر ایڈوکیٹ انتہائی ملنسار، خوش اخلاق اور ہمدرد دل انسان تھے اورانکی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ۔ مرحوم کاخاندان سمیت پورے علاقے میں اہم اوراچھاکرداررہاہے ۔ میں راجہ شبیر مرحوم کے اہل خانہ راجہ مظہر پہلوان راجہ جاوید پروفیسر فیاض راجہ، راجہ طارق،راجہ بشارت،راجہ امتیاز، راجہ غلام رسول، راجہ سلیم اختر، راجہ نسیم اختر اور دیگر اہل خانہ، دوست احباب اور تمام کنبے قبیلے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔ اللہ پاک راجہ شبیر ایڈوکیٹ (مرحوم) کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مشکل کی اس گھڑی میں اللہ تمام عزیز و اقارب اور ان کے چاہنے والوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے ۔ آمین 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں