محکمہ موسمیات نے اس تاریخ سے سخت بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق دریائے چناب اور دریائے راوی میں نچلے درجے
کا سیلاب ہے اس کے علاوہ دریائے کابل اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں