چکسواری پولیس کی برق رفتارکارروائیاں ، خطرناک مجرم گرفتارکرلیے

چکسواری(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اونویدچوہدری کی دبنگ کارروائیاں ،دوخطرناک مجرم دبوچ کرحوالات بندکردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپورراجہ عرفان سلیم کی ضلع میرپورکوجرائم پیشہ افرادسے پاک کرنے کے مشن کوآگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ اونویدچوہدری نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ابرارحسین تفتیشی افسیر،تنویراحمدڈی ایف سی،وحیدتاج ودیگرشامل تھے ۔ پولیس کی خصوصی ٹیم کی نگرانی ایس ایچ اوچکسواری نویدچوہدری خودکررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے سات سال سے ڈکیتی کے مجرم اشتہاری حکیم یعقوب ولدباغ علی ساکن تھیلی جرانوالہ ضلع فیصل آبادکودبوچ کرحوالات بندکردیا اسی طرح دوسری کارروائی میں پولیس ٹیم نے عدالتی مفروراورخطرناک مجرم احتشام اسلم سکنہ ضلع گجرات کوگرفتارکرکے حوالات بندکردیا ۔ پولیس کی دونوں برق رفتارکارروائیوں پرعوام علاقہ نے ایس پی عرفان سلیم،ایس ایچ اونویدچوہدری اوردیگرپولیس ٹیم کومبارکبادپیش کی ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں