محکمہ تعلیم نے کرپشن پر سزا سے بچائو کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک)ضلع ننکانہ صاحب کے محکمہ تعلیم کے حکام نے کرپشن کی سزا سے بچانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، جعلی ڈگری ، اور طلبا پر تشدد کرنے کی سزا دینے کی بجائے بااثر ٹیچر کی پری میچور ریٹائرمنٹ کا لیٹر جاری کر دیا۔24 نیوز کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کے ایک ٹیچر شمیم احمد شاہ کے خلاف جعلی ڈگری ،، جعلی سروس ریکارڈ اور دوسرے الزامات کے سلسلے میں پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریز جاری تھیں،ابتدائی تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے کے باوجود محکمہ کی طرف سے انکوئری رپورٹ جاری کرنے میں کئی ماہ کی تاخیر کے بعد خاموشی سے ٹیچر کی باعزت ریٹائرمنٹ کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسی ٹیچر کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہیں، چند ماہ قبل طلبا پر تشدد کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد ڈی سی ننکانہ صاحب نے اسی ٹیچر کی فوری ٹرانسفر کے احکامات جاری کیؒے لیکن بااثر تیچر نے محکمہ تعلیم کے مقامی حکام کی ملی بھگت سے تبادلے کے نوٹی فی کیشن پر بھی عمل درآمد نہیں ہونے دیا،، ٹیچر پر جعلی ڈگری کی بنیاد پر اضافی انکریمنٹس کے ذریعے قومی خزانے سے لاکھوں روپے اضافی وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں