آزادکشمیر،ایک ہی خاندان کے سات افراد خالق حقیقی کوپیارے ہوگئے

راولاکوٹ(خورشیدبیگ سے)  لینڈ سلائڈنگ کیوجہ ہجیرہ کے گاؤں پوٹھی چھپریاں ایک ہی خاندان کے سات افراد دم توڑ گئے،تفصیلات کیمطابق گذشتہ رات شدید بارش کیوجہ سے ہجیرہ کے گاؤں پوٹھی چھپریاں میں تین مکانات لینڈ سلائڈنگ کی ذد میں آگئے۔۔۔ پوٹھی چھپریاں کی ثوبیہ (ماں) کہ گھر اُس وقت قیامت برپا ھوئ جب تمام خاندان گہری نیند سو رہے تھا،شدید بارش کیوجہ اتنی شدید لینڈ سلائیڈ ھوئ کہ سوئے ھوئے سارے خاندان کے افراد مٹی کے تو سے کے نیچے دب گئے ،لینڈ سلائیڈ کا نشانہ بننے والی ثوبیہ جبکہ اُس کی پانچ بیٹیاں بسمہ عمر 9 سال، تسبیہ عمر 8 سال ، اسماء عمر 7 سال، شکیلہ عمر 4 سال، ماہین عمر ڈیڈھ سال جبکہ خاندان کا ہی 14 سالہ نوجوان شہباز لینڈ سلائیڈ کے نیچے دب کر موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ جمیلہ بیگم عمر تقریباً 35 سال شدید ذخمی ھو گی جس کو فوری طور پر CMH ہسپتال پہنچایا گیا مگر شدید ذخمی ھونے کیوجہ سے راولپنڈی منتقل کرنا پڑ گیا ۔ اس ناگہانی آفت کے فورا بعد DDMA سید ممتاز کاظمی اپنے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں جبکہ پاک فوج کطرف سے کرنل بسیر ،مجیر عثمان ،مجیر سعد کی نگرانی میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے ریسیکیو آپریشن شروع کر کے مٹی کے تودوں کے نیچے سے لاشیں نکالیں ،اس موقع پر ریڈ کریسنٹ ، سول ڈیفنس،مسلم ھینڈ،خدمت فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی نے بھی آپریشن میں بھرپور حصہ لیا ۔۔۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے فضا سو گوادر ھو گئ اور مجھے وہاں سے لوکل لوگوں نے کال کر کے تفصیلات سے آگا ہ کیا کیونکہ چند سال پہلے پونچھ ڈویژن میں ھونے والی لینڈ سلائیڈ کیوجہ ناچیز نے بطور چئیرمین ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر ان علاقوں میں بہت کام کیا تھا جو کہ میرا فرض بھی تھا اور میری کشمیریوں سے محبت بھی تھی جسکی وجہ سے اب کوئ بھی آفت یا واقعہ ھوتا تو ان علاقوں کے لوگ اپنے والہانہ پیار اور محبت کے سبب مجھ سے لازمی رابطہ کرتے ھیں ۔ آذاد کشمیر کے لوگوں میں سب سے بڑی یہ خوبی ھے کہ وہ اتنی آفتیں اور مصیبتیں دیکھ چکے ھیں کہ اب وہ کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے بذات خود میدان میں اُتر کر ایک دوسرے کی مدد کرتے ھیں اس واقعہ میں بھی مقامی کمیونٹی نے انتہائ مثبت رول ادا کیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں