بھارتی مایہ ناز کرکٹرنے خودکشی کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر چندرا شیکھر نے 57 برس کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندرا شیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ ایک سینئرپولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔

چندرا شیکھر کی اہلیہ سومعیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیاتھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں