میرپور،پولیس اہلکاران پرفائرنگ،دواہلکاران زخمی

میرپور(راجہ قیصرافضل سے)میرپورپولیس پرفائرنگ،دوپولیس اہلکارزخمی ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق منگلابن روڈپرپولیس اہلکاران جاویدبسرا اورراجہ قیصرپرنصیرعرف موجونے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس ملازمین جاویدبسرا اورراجہ قیصرزخمی ہوگئے جبکہ ملزم نصیرعرف موجوموقع سے فرارہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ملازم جاویدبسراکے ساتھ ملزم نصیرعرف موجوکی پرانی دشمنی تھی جس کی وجہ سے آج اس نے پولیس ملازمین پرفائرنگ کردی ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی میرپورڈویژن،ایس ایس پی میرپورمعہ نفری موقع پرپہنچ گئے اورملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں